سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسیں مزید 10 روز تک کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔
وزيرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کلاسیں معطل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ نویں، دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.