بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح اور حماد اظہر کا مناظرہ ٹوئٹر تک پہنچ گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر حماد اظہر کے درمیان  ہونے والا مناظرہ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زيب خان زادہ کے ساتھ‘ سے ٹوئٹر تک پہنچ گيا۔

مفتاح اسماعیل نے اینگرو کے چيف ایگزيکٹو کا شاہ زيب خان زادہ کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب اینگرو ایف ایس آر یو کو برقرار رکھنے کی خواہش مند ہے تو سوئی سدرن کیوں اسے واپس کرنا چاہتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس کی کوئی تک نہيں بنتی سوائے اس کے کہ فرنس آئل درآمد کیا جائے۔

اس  کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی تصحیح کردوں، آر ایل این جی پلانٹس کا متبادل فیول ڈيزل ہے نہ کہ فرنس آئل۔

حماد اظہر کو مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ آپ کا موقف حقیقت اور منطق سے دور ہے۔ نندی پور، جام شورو اور کیپکو تمام پلانٹ گيس یا فرنس آئل پر چلتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.