بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انفنٹری کو ہر طرح سے جدید بنائیں گے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مستقبل کے خطرات سے تیار رہنے کے لیے انفنٹری کو ہر طرح سے جدید بنائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹ لگایا، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹ کی آپریشنز کے دوران مثالی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے پنجاب رجمنٹل سینٹر میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.