بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس نے بحر اوقیانوس میں 200 تجربات کے تابکاری اثرات چھپانے کو ماننے سے انکار کردیا

فرانس نے بحر اوقیانوس میں 200 تجربات کے تابکاری اثرات چھپانے کو ماننے سے انکار کردیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں حقائق بے نقاب ہونے کے باوجود فرانسیسی جونئیر وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی سطح پر کوئی چیز نہیں چھپائی گئی۔

فرانس کو 1966سے 1996 کے دوران بحر اوقیانوس میں جوہری تجربات کے ماحول پر تابکاری اثرات کو چھپانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

مارچ میں ویب سائٹ "ڈسکلوز” نے فرانسیسی فوج کی 2013 میں ڈی کلاسیفائڈ دستاویزات کی تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ فرانس نے پولی نیزئیا جزائر میں جوہری تجربات کے مقامی آبادی کی صحت پر پڑنے والے حقیقی اثرات کو 50 برس تک خفیہ رکھا۔

پولی نیزِئیا کے سیاستدانوں نے فرانس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.