بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میٹرک بورڈ کے امتحان کے لیے شہر بھر میں 438 مراکز قائم

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ترجمان میٹرک بورڈ آفس کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے شہر بھر میں 438 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان میٹرک بورڈ آفس کا کہنا ہے کہ میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا۔

میٹرک بورڈ آفس کا کہنا ہے کہ رواں برس 3 لاکھ 48 ہزار 249 طلبا شرکت کریں گے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.