بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امارات نے اپنے شہریوں پر 14 ملکوں کے سفر پر پابندی لگادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اپنے شہریوں پر کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ 14 ممالک آنے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ ممالک جہاں سے امارات آمد پر پہلے ہی سے پابندی تھی، اب اماراتی شہریوں کو ان ممالک کے سفر سے بھی منع کردیا گیا ہے۔

ان ممالک میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، ڈیموکریٹک کانگو، یوگنڈا، سرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا شامل ہیں۔

اس پابندی سے مذکورہ ممالک کے سفارت کار، ہنگامی علاج کے لیے مریضوں، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنٰی  ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.