بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک کر دیےگئے، محکمہ داخلہ کا حکم نامہ

سندھ کے محکمہ داخلہ نے کورونا وائرس کے ایس اوپیز کے حوالے سے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق سندھ میں کاروباری اوقات کار بڑھاکر رات 10 بجے تک کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوسکے گی۔ جبکہ ان ڈور ڈائننگ 50 فیصد اور ویکسینیشن کرانے والے افراد کو اجازت ہوگی۔ 

محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے کی جاسکے گی۔ شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات کا انعقاد 400 مہمانوں کے ساتھ کیا جاسکے گا۔ شادی ہالز میں 200 مہمانوں کے ساتھ ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینما گھروں اور تھیٹرز کو رات ایک بجے تک کھلنے کی اجازت ہوگی، سینما ہالز اور تھیٹرز میں صرف کورونا ویکسینیٹڈ لوگ داخل ہوسکتے ہیں۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے، دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

چھوٹے بڑے سماجی، ثقافتی و مذہبی عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ ہفتے میں صرف اتوار کو تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق گالف اور ہارس رائیڈنگ کے کھیلوں کی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.