بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان چاہتا ہے امریکا و چین اختلافات کم کریں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا اور چین اپنے اختلافات کم کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ہمارے چین سے بھی بہت اہم تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں کہ امریکا اور چین قریب آئیں،ہم چاہتے ہیں امریکا اور چین اپنے اختلافات کم کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا ہم چاہتےہیں امریکا اور چین کے تعلقات بہتر ہوجائیں، ہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ کچھ پالیسیوں میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلاف نہیں ہوتا، افغانستان میں مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ افغان معاملات بات چیت سےحل ہوں، اشرف غنی کی توقعات بہت زیادہ ہیں، افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کی روایات یہی رہی ہے کہ بات چیت سے معاملات حل نہیں ہوئے، افغان طالبان کے تحریک طالبان پاکستان سے رابطے بڑے واضح ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی سے کوئی پاکستانی اڈے کیوں مانگے گا؟ وہ کون ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.