جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

سمری منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں سمری کل رات موصول ہوچکی ہے، انہیں دو روز میں اس پر فیصلہ کرنا ہے، سمری منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  گورنر پنجاب نے کہا کہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، انہیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ الیکشن کیلئے کون سی تاریخ دی جائے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کروانے ہوں گے جس میں رمضان بھی ہوگا، مجھے سب چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت نے 3 دن میں نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.