اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سلیمان شہباز کا وطن واپسی پر کس نے استقبال کیا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس آ گئے ہیں۔

سلیمان شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عطا تارڑ نے سلیمان شہباز کے استقبال کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے بیٹے سلیمان شہباز کا استقبال کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر والد شہباز شریف نے پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے کا استقبال کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لی ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت میں پیشی ضروری ہے، وہ 13 دسمبر کو عدالت میں سرنڈر کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.