اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے، لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں۔

 بیرسٹر سیف نے بھی ناں ناں کرتے ہاں کردی کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ صرف وزیر بنانے اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے، یہ پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.