آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے بعد آج سفارت خانے کے عملے اور ان کی اہلِ خانہ کو وہاں سے نکال لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تہران میں دو روز قبل آذری سفارتخانے پر مسلح شخص کی فائرنگ سے عملے کا ایک رکن ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور آذربائیجان اور ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آذربائیجان کے سفارتخانے میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آذربائیجان کے صدر نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.