اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نسرین جلیل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کی ایم) پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ 

کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں نسرین جلیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست روز مرہ استعمال کی اشیا پر پڑے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس حملے کرنے کے بجائے فی الفور زرعی ٹیکس نافذ کرے۔ 

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اور عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.