اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

عمران خان سے فواد چوہدری کی اہلیہ کی ملاقات

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ملاقات کی ہے۔

زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی اور ناروا سلوک کی  مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ملاقات نہ ہونے دینا قابل مذمت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان نے مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.