اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

بجلی صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بل موصول

پاکستان میں ایک بجلی صارف کو 13 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 935 روپے کا بل موصول ہوگیا۔

گلگت بلتستان (جی بی) سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو محکمہ برقیات نے ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج کر حیران کردیا۔

سیکریٹری برقیات جی بی نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سیکریٹری برقیات نے کہا کہ بل گزشتہ دسمبر کا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلطی کرنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.