اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

افغانستان میں شدید سردی سے رواں ماہ اموات کی تعداد 166 ہوگئی

افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے باعث رواں ماہ اموات کی تعداد 166 ہوگئی۔ 

حکام کے مطابق افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں 88 کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شدید سرد موسم میں 166 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انتہائی مشکل حالات نے غربت زدہ ملک پر مصائب کا ڈھیر لگا دیا ہے۔ 

10 جنوری سے درجہ حرارت منفی 33 ڈگری تک گرا ہے۔ حالیہ اموات سیلاب یا ہیٹروں سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے ہوئیں۔

سرد موسم کے دوران 100 گھر تباہ جبکہ 80 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

امدادی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے 38 ملین میں سے نصف آباد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ تقریباً 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.