بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودیہ: حجاج کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارتِ حج کی جانب سے حج کا اجازت نامہ ملنے والوں کو 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے والوں کا اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، اس سال 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز، مقیمین اور دیگر سعودی شہری مناسک حج ادا کریں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کئے گئے ہیں۔ مطاف میں جانے اور نکلنے کے لیے متعدد راستے مقرر کئے ہیں

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کااہم رکن وقوفِ عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.