عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کی صورتِ حال ناقابل تصور ہے۔
غزہ کے اسپتال کے دورے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا کہ جنوبی غزہ میں انصر اسپتال کے حالات ناقص سے بھی بدتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں گنجائش سے 3 گنا زائد مریض موجود ہیں، مریضوں کا علاج زمین پر کیا جارہا ہے، مریض درد سے چیخ رہے ہیں۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے مزید کہا کہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ تک نہیں مل رہے۔
Comments are closed.