امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال کا حل الیکشن کو قرار دے دیا ہے۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل صرف الیکشن ہے، عوام اب ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل بدلے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی، پی ڈی ایم کی سیاست تباہی کی سیاست ہے، ان کی لڑائی ذاتی لڑائی ہے، عوام کی لڑائی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے 2 ماہ ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن نے ابھی تک پراسس مکمل نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ خوش فہمی میں نہ رہیں کہ کراچی کا میئر جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی کو کراچی کے عوام کامینڈیٹ کو تسلیم کرنا چاہیے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کراچی موئن جودڑو کا کھنڈرات لگتا ہے، حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں صرف لوٹنے میں لگی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دباؤ کے بغیر سچ اور حق کا فیصلہ کریں، الیکشن کمیشن بتائے کس کا دباؤ ہے، کیس کا فیصلہ نہیں کرسکا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2 صوبوں میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 2 صوبوں کے بعد مرکز کے انتخابات کوئی قبول نہیں کرے گا، جماعت اسلامی کی تجویز ہے ملک بھر میں ایک الیکشن ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، ان کو رہائش، نوکریاں اور کھانا ملنا چاہیے۔
Comments are closed.