جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

سابق وزیرِ خیبر پختونخوا اقبال وزیر کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اس بات کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مجھے صوبائی وزیرِ ریلیف بنایا تھا، آج کسی دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق صوبائی وزیر کے پی کے اقبال وزیر نے کہا کہ ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا، 9 مئی کو دلخراش واقعات پیش آئے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر کیانی کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں فارورڈ بلاک کی کوشش ہوئی تو پارٹی کا ساتھ دیا، ملک سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے خود بنی گالہ اور زمان پارک گیا، ہمیشہ پارٹی قیادت سے وفاداری کا ثبوت دیا۔

اقبال وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہوتا ہوں، ملک کی سلامتی سے متصادم پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہمیشہ عمل کیا۔

سابق وزیرِ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مجھے اربوں کی آفر ہوئی لیکن اسے ٹھکرا دیا تھا۔

واضح رہے کہ اقبال وزیر عام انتخابات میں حلقہ پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کے پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.