پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
جاوید اختر انصاری نے تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت کے ساتھ کوئی الحاق نہیں، سیاسی فیصلے ذاتی ہوتے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس سے بہت تکلیف ہوئی، وہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔
جاوید اختر انصاری نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ یا پریشر نہیں، دوستوں کی مشاورت سے آئندہ کا فیصلہ کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ کام کریں گے جس سے ملک کی بہتری ہو۔
Comments are closed.