وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا ڈال کر کراچی کے 3 اسپتال لیے تھے، آج سندھ کے اسپتال اُسے واپس مل گئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں کہ عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن اسپتال بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو تین دن بعد آپ کے پاس آؤں گا، مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، بےنظیر کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
Comments are closed.