منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

90 دن کے اندر انتخابات ہونا ضروری ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہوں گے تاہم انتخابات میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات ہونا ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں انتخابات ہوں گے، تاہم مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن انتخابات کو ایک سے دو ماہ تک موخر کر سکتا ہے، تاہم انتخابات میں اس سے زیادہ تاخیر نہیں ہو سکتی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ منگل کی رات 10 بجے تک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے، پیپلز پارٹی بھی ایک یا دو نام دے گی۔

You might also like

Comments are closed.