منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

جرمنی: جنگ عظیم دوم کا بم برآمد، 13 ہزار رہائشیوں سے گھر خالی کروا لیے گئے

جرمنی کے شہر ڈسلڈورف سے جنگ عظیم دوم کے زمانے کا بم برآمد ہونے کے بعد حکام نے عارضی طور پر 13 ہزار رہائشیوں سے گھر خالی کروا لیے۔

جرمن میڈیا کے مطابق پولیس اور بم اسکواڈ نے برآمد شدہ بم کو تلف کرنے کیلئے آپریشن کیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ جرمن حکام کی توجہ اس بات پر ہے کہ یہاں جنگ عظیم دوئم کے زمانے کے بم بھی موجود تھے۔

ایک ٹن وزنی بم گزشتہ روز چڑیا گھر کے قریب سے برآمد ہوا تھا، حکام نے 500 میٹر تک کے علاقے میں موجود رہائشیوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایت دی۔

بم تلف کرنے کے آپریشن کے دوران قرب و جوار کی سڑکیں بھی عارضی طور پر بند کی گئیں۔

یہ واضح نہیں کہ بم ڈسپوزل آپریشن کب مکمل ہوا اور عارضی پابندیاں کب اٹھائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 2021 میں میونخ اسٹیشن کے قریب تعمیراتی مقام پر جنگ عظیم دوم کا ایک بم پھٹ گیا تھا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.