بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

گالی و بدتمیزی ن لیگ کا کلچر نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے۔

لاہور میں مریم نواز نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بندوق، گالی اور بدتمیزی مسلم لیگ (ن) کا کلچر نہیں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کل کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

مریم نواز نے مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدیداروں کے خود انٹرویوز کیے اور انہیں ہدایت دی کہ زیر تعلیم طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو پارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے، ہم پر لازم ہے کہ نوجوانوں کی بہتری اور مستقبل کیلئے اچھے فیصلے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں بھی نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ اور نوجوانوں کو روزگار کیلئے اربوں روپے کے قرضے دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.