جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا گیا

برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہز رائل ہائنس کو ہٹا دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔

معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.