منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

کراچی فش ہاربر فیکٹری میں گیس دھماکا، 20 افراد متاثر

کراچی فش ہاربر میں ایک فیکٹری میں گیس دھماکے کے بعد زہریلی گیس کے اخراج سے خواتین سمیت 20 متاثر ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

علاقے میں امونیا گیس کی بدبو پھیلنے کے بعد امدادی اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی انچارج فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق فیکٹری میں جھینگے اور مچھلی کی پروسیسنگ ہوتی ہے۔ فیکٹری میں 60 خواتین صبح 9 بجے معمول کے مطابق کام پر پہنچی تھیں۔

سیکیورٹی انچارج کے کا کہنا ہے کہ امونیا گیس کے دھماکے سے علاقے میں بدبو پھیل گئی۔ گیس سے متاثرہ 11 خواتین بے ہوش ہوئیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، متعدد کی حالت تشویشنا ہے جبکہ فیکٹری کی دیگر خواتین محفوظ ہیں۔

فیکٹری کے سپروائزر اور انجینئر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ پر غفلت اور لاپرواہی کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.