جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

زمبابوین بیٹسمین کریگ ایروین پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

زمبابوے کے بیٹسمین کریگ ایروین پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

کریگ ایروین پہلے میچ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

زمبابوین ٹیم نے تاریسائی مساکاندا کو متبادل پلیئر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ہرارے میں ایک بار پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہرارے میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.