لاہور پولیس نے زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔
لاہور پولیس کے مطابق تلاشی کے موقع پر ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔
لاہور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دورانِ کمشنر لاہور ڈویژن بھی ہمراہ ہوں گے۔
دوسری جانب 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی سے مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر حکومتی ٹیم آج جائے گی جس کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم زمان پارک میں سرچ آپریشن پر پی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی، اتفاق ہونے پر 400 پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے۔
زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں جبکہ مال روڈ اور دھرم پورہ نہر پل پر پولیس کی نفری موجود ہے۔
Comments are closed.