پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف 100 ملین پاؤنڈ کا ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حالیہ غیر ذمہ دارانہ تبصرے پر بلاول کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
زلفی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کریں اور میڈیا کے سامنے معافی مانگیں۔
زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ رات کے اندھیروں میں ہونے والے معاملات پر تشویش ہے۔
Comments are closed.