بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریحام خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اپلوڈ کر دی

چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے۔

ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان  کا ایک جملہ (ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter (خط) کو اٹھانا تھا، آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو) دُہرایا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے۔

دوسری جانب ریحام خان نے رواں سال کے آغاز میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کا کلپ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔ 

یہ کلپ ایک صحافی کی جانب سے 4 فروری 2022 میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔

اس کلپ میں ریحام خان کا سابق شوہر عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ ’عمران خان سے جان چھڑانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے، ہر کسی میں میرے جتنی ہمت نہیں ہے، میں نے عمران خان کو کئی بار رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ایک بلیک بیری میرے ہاتھ لگ گیا اور جو عمران خان کو لائے ہیں ان کے ہاتھ تو عمران خان کا بہت کچھ لگا ہوگا‘۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد نے مبینہ آڈیو کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔

ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ سب سچ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.