بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی مہنگی ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے بدستور بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہے۔

ستمبر میں ڈالر کی قدر چار روپے 27 پیسے بڑھی ہے، جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.