جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز

رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ہوگیا، چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 8 بج کر14 منٹ پر شروع ہوا، جو 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندگرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ سمیت ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں بھی نظر آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے، پنمبرل چاند گرہن کا عام طور پر مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.