بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: FBR کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر ڈکیتی

راولپنڈی کے علاقے منگرال ٹاؤن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 7400 امریکی ڈالر، 15 تولہ طلائی زیورات اور 2 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔

ایف آئی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دونقاب پوش خواتین نے میری اور اہلیہ کی غیرموجودگی میں والدہ کو گھر میں یرغمال بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شور مچانے پر دونوں نقاب پوش خواتین نے میری والدہ کو دھکا دے کر فرش پر گِرا دیا جسے انہیں چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ایئرپورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.