ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمے میں گرفتار پٹواریوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

راولپنڈی کی عدالت نے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے خلاف مقدمے میں گرفتار دونوں پٹواریوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے خلاف جلعسازی اور ریکارڈ میں رد و بدل کے مقدمہ میں گرفتار پٹواریوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔

ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 25 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.