قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے ہی چیلنجنگ رہا ہے۔
اظہر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویسٹ انڈین ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف ثابت نہیں ہوتے۔
اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کےکوچز کے ساتھ اچھی پلاننگ کی ہے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ لمبی اننگز کھیلنے کے اسٹیمنا بڑھانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
بارباڈوس میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو جبکہ 31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.