منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

دریائے ستلج میں کشتی ڈوب گئی، 33 افراد کو بچا لیا گیا، 10 کی تلاش جاری

اوکاڑہ میں دریائے ستلج میں سوجیکے کے مقام پر کشتی ڈوبنے کے بعد 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 10 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 5 سال کے بچے کی لاش نکال لی گئی ہے۔

اس واقعے سے متعلق  ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں اوکاڑہ، بہاولنگر اور پاکپتن کی ریسکیو اور آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.