سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو خصوصی پیغام دیا ہے۔
ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ آئیے، اس یوم آزادی پر ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کریں۔
ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون اور اتحاد کو گلے لگائیں۔
اُنہوں نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ ہمارے پیارے پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
Comments are closed.