پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

خواتین کے حقوق کا دعویٰ کرنے والو ں نے سب سے زیادہ حقوق غضب کیے، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں تقریباً 40لاکھ خواتین ٹھیکیدارای نظام کے تحت فیکٹریوں میں کام کررہی ہیں،نااہل حکمرانوں نے عوام کو غلام ابن غلام بنالیا ہے۔ انگریزوں کا عطا کردہ جاگیردارانہ نظام ملک پر مسلط ہے۔

ادارہ نورحق میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت فیکٹریوں،کارخانوں اور دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل کے سلسلے میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال سے وڈیرے اور جاگیردار پورے ملک پر قابض ہیں۔

امیر جماعتی اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے،خواتین کے حقوق کا دعویٰ کرنے والی جماعتوں نے سب سے زیادہ خواتین کے حقوق غضب کیے،کراچی پورے ملک کی معیشت کو چلاتا ہے لیکن اسے کوئی بھی جماعت اون کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس ظلم کے خلاف سب کو اٹھناہوگا، حقوق کراچی تحریک پورے پاکستان کی تحریک ہے۔ کراچی کی مائیں بہنیں حق دو کراچی تحریک کو گلی گلی محلے میں از سر نو شروع کریں۔ ہم اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور سندھ حکومت سے اپنا حق ہر صورت میں حاصل کریں گے۔ انتخابات بھی کروائیں گے اور شہریوں کو ان کو حقوق بھی دلوائیں گے۔

You might also like

Comments are closed.