ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا، افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، وزیر خزانہ

rumourmongers

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا۔ ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔  پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا، انشاء اللہ وقت پر تمام ادائیگیاں کی جائیں گی، پاکستان سکوک بانڈز کے حوالے سے اپنی ادائیگی کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں۔یہ بات انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہی ۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے اپنی دائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، ایسی افواہیں پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ہماری نظر ہے،، قوم ایسے من گھڑت بیانات پر دھیان نہ دے۔ایسے بیانات پاکستان سے زیادتی ہے، ایسے تماشے کھڑے نہ کریں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں۔معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بین الاقوامی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کیں، اللہ کرے پاکستان کبھی ڈیفالٹ کے نزدیک بھی نہ جائے، افواہ پھیلائی جا رہی ہے پاکستان دسمبر میں سکوک بانڈز ادا نہیں کر سکے گا، ملک کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں، آنے والےسال کی تمام ادائیگیوں کا بندوبست کیا جا چکا ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے،

You might also like

Comments are closed.