جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

پنجاب حکومت کی غریب دوست پالیسیوں کا اجرا مثبت اور حوصلہ افزا ہے،عمران خان

a plan

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی غریب دوست پالیسیوں کا اجرا مثبت اور حوصلہ افزا ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی ہے۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مثبت انداز میں اجاگر کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا انتہائی کم وقت میں غریب دوست پالیسیوں کا اجرا مثبت اور حوصلہ افزا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انصاف اور صحت کارڈ جیسے غریب دوست اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، پنجاب حکومت کا اصل ہدف عام آدمی کیلئے سہولتوں کو وسیع کرنا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو ازسر نو تشکیل اور جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کیا جارہا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے سریا سیمنٹ منصوبوں کی بجائے حقیقی اور ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں شوبازیوں کی بجائے عوامی خدمت کے منصوبوں کو ہی شروع کیا جائے گا۔ 

You might also like

Comments are closed.