جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضامند

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات میں میکرو اکنامک فریم ورک اور رواں سال کے اہداف پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایم ایف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضامندی ظاہر کی، آئی ایم ایف کے نویں جائزے کے لیے تکنیکی سطح کے مذاکرات کو جلد حل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کی خواہاں ہے۔

You might also like

Comments are closed.