جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

 آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملےمیں پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان

backed down

لاہور: سابق وزیر اعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے۔ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملےمیں پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اس معاملے میں پیچھے بیٹھ کرسب دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اوردست وگریباں ہیں، آرمی چیف کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سےاختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، کسی کےکہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.