جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس: وزارت داخلہ نے مزید شواہد جمع کرادیے

backed down

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کروادیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ کو ہو گی۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس زیر التوا ہے جس میں مختلف رہنماؤں کے ٹوئٹس، اخباری تراشے اور25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف وڈیو کلپس بھی جمع کروانے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربرا ہی میں 5 رکنی لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ کے روز دن 11 بجے کرے گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کے اپنے دستخظوں سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا جبکہ عمران خان کے وکیل بابر اعون اور فیصل چودھری سے عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں کی تفصیلات طلب کیں جس پر عمران خان ، بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے اپنے جوابات سپریم کورٹ میں جمع کروادیے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.