جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

نیدرلینڈ: ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ میزائل لگنے سے گِرا، ملزمان کو عمر قید

نیدرلینڈ کی عدالت نے 2014 کے دوران ملائیشین ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ ایم ایچ-17 گرانے کے الزام میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزمان میں دو روسی ایگور اور سرگئی، اور ایک یوکرینی لیوند شامل ہیں، عدالت نے کہا کہ تینوں ملزمان دانستہ طور پر طیارے کو تباہ کرنے اور قتل میں ملوث ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہ تھا لیکن بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین ڈھائی سالہ ٹرائل کا فیصلہ سننے کے لیے آئے تھے۔

عدالت نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں موجود روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے طیارے پر میزائل داغا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ طیارہ میزائل لگنے سے گرا، یہ میزائل مشرقی یوکرین کے ایسے علاقے سے داغا گیا جہاں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا تسلط ہے۔

دوسری طرف روس نے طیارہ حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، روس نے کسی بھی ملزم کی حوالگی سے بھی انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں ملائیشین ایئرلائن کا بوئنگ 777 ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور کا سفر کر رہا تھا کہ میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار 298 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.