جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر کے خطاب کے دوران گھڑی چور کے نعرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صوبائی وزیر کے خطاب کے دوران گھڑی چور کے نعرے لگ گئے۔

پنجاب کے شہر لاہور کے جیلانی پارک میں ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران گھڑی چور کے نعرے لگے۔

 ایک فیملی میں شامل خواتین اور بچوں نے چور چور کے نعرے اس وقت لگائے جب تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال خطاب کر رہے تھے۔

فیملی فیسٹول میں شریک خواتین اور بچے چور چور کے نعرے لگاتے ہوئے اسٹیج کی جانب بڑھے، نعرے لگانے والی فیملی کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیج کی جانب جانے سے روکتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.