جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

سابق وزیراعظم کے دورۂ روس سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکا کے مفاد میں دیکھتے ہیں، خوشحال اور جمہوری پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ایک یا دوسری سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

انہوں نے زور دیا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، پروپیگنڈہ، جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.