جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

شیخ رشید کا  آزادی مارچ کے شرکا کیلئے  لال حویلی کو بیس کیمپ بنانے کا اعلان

وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے  آزادی مارچ کے شرکا کیلئے  لال حویلی کو بیس کیمپ بنانے کا اعلان  کرتے ہوئے  ملکی سیاست کے لئے  ایک  ہفتہ  اہم قرار دے دیاہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کمیٹی چوک کو کیمپ آفس بنانے جارہے ہیں،لال حویلی شہیدوں کی گلی ہے، آئندہ  جمعہ سے پہلے عمران خان راولپنڈی ہوں گے اور ہمارے مہمان ہونگے،امن کا جلوس نکالیں گے،یہ سمجھ داری کا وقت ہے،ہم قانون کو ہاتھ میں لیں گے نہ کھیلیں گے اور نہ ہی کسی کو کھیلنے دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پر امن رہیں گے،ہماری روایت ہے کہ جب ہم کھڑے ہوتے ہیں تو نسلی اور اصلی کی طرح کھڑے ہوتے ہیں، بزدلوں اور بے ضمیروں کی فہرست میں نہیں آنا چاہتے،ہمارا احتجاج پرامن ہوگا،جو بھی آئے ہمارا مہمان ہوگا لیکن قانون کا علمبردار ہوگا،ہمارا بیس کیمپ لال حویلی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے صدر مملکت ملاقا ت کی،آپ خرید وفروخت کے طریقے سے منڈی لگا کر آئے ہیں،اسحاق ڈار وہاں گئے تو یہاں بھی آئیں۔

 شیخ رشید احمدنے کہا کہ لال حویلی کی ایک تاریخ ہے، ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے،عمران خان نے بہتر طریقے سے حکمت عملی اپنائی ہے،پوری کوشش ہے کہ اگر مذاکرات خوش آئند ہو گئے تو اس سے بڑھ کو خوشی کی بات نہیں ہے۔

You might also like

Comments are closed.