اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

غریب ممالک کے لیے خوشخبری، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلیے عالمی فنڈ قائم

ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث  نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔

’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔ ’’کاپ ۔27‘‘ نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا۔

فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بڑی مدد مل سکے گی۔

 یاد رہے کہ کاپ27 کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا، کانفرنس اور مصر کے صدر کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس میں شریک ہوئے تھے، اجلاس میں 2 سو ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

You might also like

Comments are closed.