وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ایک نیا شہر بسانے جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 40 سال سے لاہور شہر بغیر کسی پلاننگ کے پھیلتا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریور راوی منصوبہ وزیراعظم عمران خان نے شروع کیا، لاہور شہر کی بہتری وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ریور راوی ایک نئے شہر کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور میں آلودگی کی وجہ سے پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے، ریور راوی لاہور کے ماحول کو صاف کرنے کا ایک منصوبہ ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ رقبے پر مشتمل ایک نیا شہر بسانے جا رہی ہے، نئے شہر میں 7 نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ریور راوی پاکستان کا پہلا گرین سٹی منصوبہ ہے، نئے شہروں میں عالمی معیار کی یونیورسٹیاں بھی ہوں گی۔
Comments are closed.